234

اپرچترال،قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ متحرک۔پبلک مقامات میں غیر ضروری نقل و حرکت پر متعدد عناصر کے خلاف کارروائی

اپرچترال/ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے احکامات کی روشنی میں بدھ17جون کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مکرم خان افریدی نے محمد ریاض موٹر وہیکل  ایگزامینر تیمرگرہ اور ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف بازاروں، پبلک مقامات اور اڈوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور اس سے محفوظ رہنے سے متعلق لوگوں میں آگاہی دی گئی۔ماسک کا استعمال ہر ممکن یقینی بنانے اور بلا ضرورت چہل پہل سے باز رہنے سے متعلق لوگوں کو انتباہ کیا گیا۔ گڑے سڑے پھل اور سبزی بھیجنے والے متعدد سزی فروشوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور ان کو آگاہ کیا گیا کہ ائندہ بھی معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بعد ازاں اُنہوں نے پبلک ٹرانسپورٹ اور اڈوں کا دورہ کیا اور اڈے کی صفائی ستھرائی اور پبلک facilities کو موثر بنانے کے حوالے سے بھی احکامات صادر کئے اور پبلک مقامات میں غیر ضروری نقل و حرکت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعدد عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانہ لگا دیا اور ان کو اس طرح کے غیر سماجی افغال سے باز رہنے کی ہدایات کی گئی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے انتظامیہ کے آفیسران کے اس اقدام کو نہایت سراہا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں