259

پا کستان تحریک انصاف تحصیل موڑ کہو تور کہو کا بینہ سازی مکمل۔منہاج الدین صدرسلطان حسین شاہ جنرل سیکرٹری مقرر

پاکستان تحریک انصاف اپر چترال تحصیل موڑ کہو تور کہو کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت سینئررہنماپاکستان تحریک انصاف اپرچترال حبیب انورلال موڑ کہو میں منعقد ہوا۔میٹنگ میں پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر رہنماعلاؤالدین عرفی،مصطفی ایڈوکیٹ،پی ٹی آئی علماء ونگ کے رہنما قاری فیاض و دیگر کے علاوہ کا رکنا ن نے کثیر تعداد میں شر کت کی میٹنگ میں تحصیل تور کہو موڑ کہو کیلئے کا بینہ تشکیل دینے کے لئے مشاورت کی گئی جس کے بعد متفقہ طور پر تحصیل کا بینہ کے لئے نا موں کا اعلان کیا گیااعلامیہ کے مطابق منہاج الدین صدر، سلطان حسین شاہ جنرل سکرٹری،محمد زاکرخان نائب صدر، علا ؤد الدین چشتی نائب صدرI،عبد الجبار نائب صدرII،جہانزیب الرحمن انفار میشن سیکرٹری، عبد العزیز ڈپٹی جنرل سکرٹری، میر جمال ڈپٹی جنرل سیکرٹری، ایم کریم خان فنانس سیکرٹری اور فیض الدین ممبر شپ سیکرٹری مقرر ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں