276

موجودہ حکومت کی کشمیر دشمن اور اسلام دشمن پالیسیوں کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔.جمعیت علماء اسلام لوئیر چترال

چترال(نمائندہ  )قائد جمعیت کی ہدایت پر بدھ 5آگست ہنگامی بنیادوں پر جمعیت علماء اسلام لوئیر چترال کے زیر اہتمام ایک احتجاجی مظاہرہ زیر صدارت امیر جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالرحمن پرانہ پی ائی چوک چترال میں منعقد ہو۔ا احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے مقررین نے مسلمانان کشمیر کے ساتھ یک جہتی اور ہر قسم جانی و مالی تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ حکومت کی کشمیر دشمن اور اسلام دشمن پالیسیوں کی بھر پور مزمت کرتے ہیں۔مقررین نے گستاخان ختم نبوتؐ کے خلاف مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر کی وجہ سے غازیوں کو خود فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کی جاتی ہے اور پھر بے جا تنقید بھی کی جاتی ہے مقررین نے شاہی مسجد چترال کے گستاخ کے فیصلے میں تاخیر پربھی سخت افسوس اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جلد ازجلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔جلسہ سے سینئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر سابق ضلعی نائب ناظم مولانا عبدالشکور اورسیکرٹری ا طلاعات قاضی محمد نسیم نے خطاب کیا۔ صدر جلسہ امیر جے یو آئی لوئر چترال مولانا عبدالرحمن نے اختتامی خطاب کیا اور دعاء سے احتجاج کے خاتمہ کا اعلان کیا

Image may contain: 7 people, including Qazi Naseem, people standing, crowd and outdoor

Image may contain: 3 people, people standing, people walking and outdoor

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں