335

الخدمت فائونڈیشن چترال لوئر کے تعاون سے دنین لشٹ (بالا) میں گریویٹی فلو واٹر ٹینک کی نقاب کشائی کر کے باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

چترال لوئر (نامہ نگار) الخدمت فائونڈیشن چترال لوئر کے تعاون سے دنین لشٹ (بالا) میں گریویٹی فلو واٹر ٹینک کی نقاب کشائی کر کے باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔
افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی چترال لوئر مولانا جمشید احمد ،ضلعی صدرالخدمت فائونڈیشن عبدالحق،قیّمِ ضلع برادرم وجیہہ الدّین ،ضلعی جنرل سیکٹریری عمران الدّین زین،چیرمین ویلچ کونسل دنین ون عمران خان,صدر الخدمت فاؤنڈیشن وی سی دنین ون کامران حسین حیدر ،ینگ بوائز دنین کے صدر عزیز اللّہ کے علاؤہ دنین لشٹ کے اکابرین اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
امیرِ ضلع حضرت مولانا جمشید احمد صاحب نے نقاب کشائی کرکے واٹر سپلائی ٹنک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
ذرائع کے مطابق دنین لشٹ(بالا) کے مکین گزشتہ کئی دہائیوں سےصاف پانی سے محروم تھے کیونکہ سرکاری واٹر ٹنک گاؤں سے نشیب میں تعمیر کیا گیا ہے۔جس پر کسی حکومتی نمائندے نے توجہ نہ دی، مگر الخدمت فائونڈیشن نےباشندوں کا درینہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے صاف پانی کی سہولت فراہم کر کے اہلِ علاقہ کے دل جیت لئے۔
اس درینہ مسئلہ کے حل پر باشندگانِ دنین لشٹ نے الخدمت فائونڈیشن چترال لوئر کا تہیہِ دل سے شکر ادا کیا۔نقاب کشائی کے موقع پر الخدمت فائونڈیشن چترال لوئر کے صدر عبدالحق نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔الخدمت فاونڈیشن بے سہارہ، نادار لوگوں کی مدد کیلئے ملک بھر میں دن رات کام کر رہی ہے۔”میڈیا منیجمنٹ (خصوصاً فضل عظیم اور تنویر احمد) ریفریشمنٹ منیجمنٹ کی ذمّہ داری انتہائی منظّم طریقے سے نبھانے پر صدر ینگ بوائز دنین لشٹ نے عزیز اللّہ خان اور اُنکے تمام کارکنان کا شکریہ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں