267

بمبوریت انیش سے تعلق رکھنے والی کیلاش خاتون مسمات زنیرہ زوجہ زرین کالاش نالہ بمبوریت میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) گذشتہ روزبمبوریت انیش سے تعلق رکھنے والی کیلاش خاتون مسمات زنیرہ زوجہ زرین کالاش عمرتقریبا 29/30 سال نےPTDC ہوٹل کے قریب نالہ بمبوریت میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ خاتون بمبوریت نالہ میں چھلانگ لگا تے وقت اسکی شوہر زرین کالاش اسے دیکھا ہے۔بعد میں ریسکیو 1122 والوں نے سرچنگ کرتے ہوئے نالہ بمبوریت سے نعش کو برآمد کرلی ہیں۔معلومات کے مطابق مذکورہ خاتون کی دماغی توازن پچھلے کئی سالوں سے خراب تھی۔ متوفی کی نعش کو کالاش کمیونٹی اپنے رسم و رواج کے مطابق دو دن کا سوگ منانے کے بعد دفنائیں گے۔مقامی پولیس تھانہ بمبوریت حادثے سے متعلق انکوائری شروع کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں