545

ڈپٹی کمشنرلوئرچترال نے ٹھینگشن، خور کشاندہ، مغلان دہ، مستجپندہ اور ملحقہ علاقوں میں متاثرہ مکانات کا دورہ

چترال(نامہ نگار)حالیہ طوفانی بارشں کے بعد ضلع لوئر چترال انتظامیہ پوری طرح سے متحرک۔چترال میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے بعد مکانات میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان صاحب امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال ,ڈی پی او لوئر چترال ,صلاح الدین کنڈی,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز محمد عاطف جالب ,ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی ,چترال لویز ,چترال پولیس اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ٹھینگشن، خور کشاندہ، مغلان دہ، مستجپندہ اور ملحقہ علاقوں میں متاثرہ مکانات کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کی خیریت دریافت کی ,امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر نے امدادی ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ متاثرہ خاندانوں میں ضروری امدادی اشیاء کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں علاقے میں کام کر رہی ہیں۔ کسی زخمی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ لوگ محفوظ ہیں ,اور متاثرہ خاندانوں کو امدادی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں