985

چیو پل کے کڑوپ رشت سائیڈ پر گھوڑے کے بدک جانے اور پل کے قریب ایستادہ بورڈ سے ٹکرانے کے بعد جھٹکا لگنے کی وجہ سے گھوڑ ے پر سوار نوجوان سیدھا دریا میں گرکر لاپتہ

چترال (نمائند ہ) جمعہ کے روز چیو پل کے کڑوپ رشت سائیڈ پر گھوڑے کے بدک جانے اور پل کے قریب ایستادہ بورڈ سے ٹکرانے کے بعد جھٹکا لگنے کی وجہ سے گھوڑ ے پر سوار نوجوان سیدھا دریا میں گرکر لاپتہ ہوگیا۔ عینی شواہد کے کڑوپ رشت بازار سے آتے ہوئے چیو پل کے قریب پہنچ کر گھوڑے کی اسپیڈ میں یکایک اضافہ ہوگیا اور پل میں داخل ہونے سے پہلے اس کا جسم پھسل گیا اور ایک بورڈ سے ٹکراگیا جس سے حادثہ پیش آیا جبکہ قریب ایک موٹر سائیکل سوار بھی اس کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔ پولیس اسٹیشن چترال کے ایس ایچ او بلبل حسن کے مطابق حادثے کاشکار ہونے والا 20سالہ نوجوان اویس ایوبی یونین کونسل کوہ کے گاؤں مروئے پائین کا باشندہ اور یونیورسٹی آف چترال کا طالب علم تھا جبکہ ان کا باپ شیر اکبر چترال پولیس کا ہیڈ کنسٹیبل اور پولیس پولو ٹیم کا کھلاڑی ہے۔ متوفی جمعہ کے روز دوپہر چترال شہر سے گھوڑ ے کو لے کر اپنے گاؤں مروئے پائین جارہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق سواری کے گرنے کے گھوڑا گرم چشمہ روڈ پر سیدھا بھاگ نکلا جسے بعد میں بلچ پائین میں پکڑا گیا۔ چترال پولیس نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان نے حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ریسکیو 1122ٹیمیں حادثہ کا شکارہونے والے نوجوان کی لاش دریاسے برامد کرنے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں ابھی تک کامیابی نہیں ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں