430

انٹر ڈسٹرکٹ چیف منسٹر کپ پولو ٹورنامنٹ کافائنل چترال سکاوٹس بی ٹیم نے اپنے مد مقابل چترال اے ٹیم کے ایک گول کے مقابلےمیں پانچ گول کرکے اپنے نام کر لی

چترال (نامہ نگار)انٹر ڈسٹرکٹ چیف منسٹر کپ پولو ٹورنامنٹ کافائنل چترال سکاوٹس بی ٹیم نے اپنے مد مقابل چترال اے ٹیم کے ایک گول کے مقابلےمیں پانچ گول کرکے اپنے نام کر لی ۔ چترال سکاوٹس ٹیم کیلئے چترال اے ٹیم بہت کمزور مقابلہ ثابت ہوا ۔ اور سکاوٹس کی ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاف سے پہلے اور ہاف کے بعد بھی میچ پر چھایا رہا ۔ اور نہایت آسان طریقے سے کامیابی حاصل کی ۔ منگل کے روز پولو فائنل دیکھنے کیلئے چترال سکاوٹس پولو گراونڈ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ اور پولو گراونڈ کے چاروں طرف تل دھرنے کو جگہ نہیں تھی ۔ فائنل میچ دیکھنے کیلئے کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل سمیع زمان ، ڈپٹی کمشنر چترال محمد علی ،ڈی پی او لوئر چترال صلاح الدین کنڈی سمیت انتظامیہ کے آفیسران سے سٹیج بھرا ہوا تھا ۔ میچ سے پہلے ہی شائقین پولو کو یہ یقین تھا ۔ کہ چترال سکاوٹس ٹیم کے مقابلے میں چترال اے ٹیم کمزور ٹیم ثابت ہو گئ ۔ اورکامیابی چترال سکاوٹس ٹیم کے حصے میں آئے گی۔ یوں لوگوں کا یہ تجزیہ صحیح ثابت ہوا جب چترال سکاوٹس ٹیم اور چترال اے ٹیم کے مابین فائنل میچ کاآغاز ہوا ۔ تو چترال اے ٹیم اپنے مد مقابل کے مقابلے میں انتہائی سست ٹیم ثابت ہوئی ۔ اور پورے میچ میں اپنا دفاع برقرار نہ رکھ سکی ۔ اور پورے میچ میں صرف ایک گول ہی کر نے میں کامیاب ہوئی ۔ جبکہ مد مقابل چترال سکاوٹس ٹیم میچ کے اختتام تک چھایا رہا ۔ اور یکے بعد دیگرے گول کرکے سکور پانچ تک پہنچایا ۔ اور ٹورنامنٹ اپنے نام کر لی ۔ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اور کلچرل شو منعقد کیا گیا گیا ۔ جس میں کھلاڑی اور سویلین نے بھر پور حصہ لیا ۔ قبل ازین جب پولو کا فائنل میچ شروع ہوا ۔ تو پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ اورپیراگلائیڈر نے خوب داد وصول کی ۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں