249

ہم اس قدر مجبور ہیں کہ سڑکوں پہ نکل آئیں گے۔

اس دور جدید میں لوگ کالج یونیورسٹی کے لیے حکومت کے سامنے مطالبات پیش کرتے ہیں لیکن ہم اس دور میں بھی گندم کی فراہمی کے لیے سالانہ احتجاج کرتے ہیں لیکن پنچرے میں بند طوطی کی طرح کوئی ہماری آواز نہیں سنتا سرکار کو تو سنائی دیتا ہے لیکن وہ سرکار عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر ایکٹیو بنا ہوا ہے۔
وادی لاسپور کے عوام جشن شندور کے موقع پر خوش ہوتے تھے کیونکہ اس جشن کی بدولت لاسپور کے سڑکوں کی مرمت تسلی بخش ہوتی تھی۔ لیکن اس سال وہ سڑکوں کی مرمت بھی ہمیں نظر نہیں آیا تھوڑا کچھ کام ہوا وہ بھی سرکار کے بدمعاش ٹھیکیدار نے چھاؤں میں بیٹھ کر گزارے۔

ہم سرکار کو ہر بار اپنے جائز حقوق کے لیے گزارش تو کرتے ہیں عزت بھی دیتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم بول نہیں سکتے ہمیں اپنے جائز حقوق کی حفاظت کرنا بخوبی آتا ہے۔اگر وادی لاسپور کے عوام سڑکوں پہ نکل آئیں گے تو اس عوام کو سنبھالنا شاید کسی کے بس میں نہیں۔لہذا وادی لاسپور کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے۔

یہ سب الفاظ وادی لاسپور کے سیاسی نمائندہ سہروردی خان کے ہیں۔جو عوامی جلسے سے اپنے خطاب میں کہا۔

آج وادی لاسپور کے مرکزی گاؤں ہرچین میں چھ دیہات پر مشتمل عوام سیاسی نمائندے نوجوانانِ لاسپور اور زندگی کے مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر معروف سیاسی شخصیات نگاہ بن شاہ ہرچین اور شرف الدین رمان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا ہم سڑکوں پہ نکل سکیں گے ہم قدر مجبور ہو چکے ہیں لہذا وادی لاسپور کے عوام کو مزید نہ آزمایا جائے۔

اس موقع پر رامان پھرگرام ہرچین سور لاسپور گشٹ بروک بالیم سے نوجوانوں سمیت علاقے کے بزرگ بھی شرکت کئے اس فورم سے وہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو اپنے عوامی ڈیمانڈ میں کہا کہ

جو سبسڈی گلگت بلتستان میں عوام کو دیا جا رہا ہے اس طرز کا سبسڈی وادی چترال کو بھی دیا جائے۔لہذا یہ پیغام وفاقی حکومت تک پہنچانا صوبائی حکومت تک پہنچانا ضلعی انتظامیہ کا اولین زمہ داری ہے۔اور سڑکوں کی مرمت جو جشن شندور کے موقع پر سیاحوں اور سیاحت کی فروع کے لیے کی گئی وہ سرکار کے منہ پر ایک تماچہ ہے۔جو ناقص کام اس بار سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے کی گئی ہے۔وہ کھلم کھلا کرپشن اور بدیانتی پر مبنی ہے۔لہذا جشن شندور سے پہلے پہلے اس ناقص کام پر مامور فرد سے سوال جواب ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں