262

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئرچترا ل کے زیراہتمام ضلعی انتظامیہ اورہیومن کیئرفاؤنڈیشن کے اشتراک سے “کلائمیٹ چینج “یعنی موسمی تبدیلی کے موضوع پرایک روزہ سمینار

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئرچترا ل کے زیراہتمام ضلعی انتظامیہ اورہیومن کیئرفاؤنڈیشن کے اشتراک سے “کلائمیٹ چینج “یعنی موسمی تبدیلی کے موضوع پرایک روزہ سمیناریوتھ آفیس لوئرچترال میں منعقدکیاگیا۔سمینارسے ریسورس پرسن عرفان حسین جان ،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرلوئرچترال جبارغنی اوردوسروں نے کہاکہ متواترموسمیاتی تبدیلی کے باعث گذشتہ کئی سالوں سے دنیابھرمیں پہلے سے زیادہ خشک سالی،سیلاب اورشدیدگرمی کی لہریں دیکھنے میں آئیں جس سے لوگوں کی زندگیوں اورروزگارکے لئے خطرات بڑھ گئے ۔اس سمینارکامقصداس بات کوسمجھناہے کہ ایک ایسی دنیامیں رہتے ہیں جہاں صنعتیں بہت اہم ہوگئی ہیں،ہماری زندگیاں آسان ہوگئی ہیں،اوراب ہمارے  پاس پہلے سے زیادہ سہولیات موجودہے  مگریہ سکون عارضی ہے زندگی کوآسان اورآرام دہ بنانے کی خاطرہم زمین کے مستقبل کونظراندازکررہے ہیں ۔جدیددورکی ترقی نے بہت سے ماحولیاتی مسائل میں اضافہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ عمومی طورپرموسمیاتی یاماحولیاتی تبدیلیوں کے لئے گلوبل وارمنگ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے ۔اس وجہ سے عام لوگوں کے خیال میں اس سے مرادگرمی کی شدت میں اضافہ ہے ۔اس لئے کومتی سطح پرماحولیات درست اقدامات میں ماحولیاتی قوانین پرعمل کرانا،صنعتوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج کوکم کرنا،جنگلات کے کٹاو کوروکنااورنئے جنگلات اُگانااورگرین انرجی کی پیداوارکوبڑھانے کے لئے اقدامات کرناہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ  انفرادی واجتماعی طورپرہمیں چاہیے کہ اپنی بڑھتی ہوئی خواہشات کی محدودرکھیں اوراللہ تعالی کی دی ہوئی نعمتوں کی قدرکریں اورضرورت کے تحت ان چیزین کواپنے استعمال میں لائیں۔پلاسٹک کے لفافوں اورسے بنی دوسری اشیاکے استعمال کوکم سے  کم کرتے جائیں ،پانی کوضیاع ہونے سے بچائے اورناقابل تلف چیزوں کے استعمال سے پرہیزکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں