317

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلوئرچترال محمدعرفان الدین ڈپٹی کمشنراپرچترال تعینات

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنراپرچترال محمدخالدزمان (پی ایم ایس گریڈ19 )کوتبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرلوئرچترال محمدعرفان الدین (پی ایم ایس گریڈ18 ) کوڈپٹی کمشنراپرچترال تعینات کردیاگیا۔محمدعرفان الدین کاتعلق دروش لوئرچترال سے ہے۔جواس سے پہلے بھی بحیثت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپرچترال رہ چکے ہیں ۔عرفان الدین ایک فرض شناس آفیسر ہےانہوں نے بطوراے ڈی سی جنرل اپراورلوئرچترال میں شاندار اور قابل تعریف انداز سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے کرترقی پانے والے افسرانوں میں سے ہے۔انہوں نے انتہائی محنت ناگن اور جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں ۔ان کا رویہ اپنے ماتحت ملازمین کے ساتھ ہمیشہ ہمدردانہ اور شفقت سے بھرپور رہاہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں