334

شہری کی شکایت پراسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال محمدعاطف جالب نے بائی پاس گولدورچوک میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کےخلاف ورزی کرنے والے دوکاندارکاجرمانہ

چترال(ڈیلی چترال نیوز) شہری کی شکایت پراسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال محمدعاطف جالب نے بائی پاس گولدورچوک میں انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کو یکسر طور پر نظر انداز کرکے بغیر ناپ تول کے من مانے ریٹ پر مرغی فروخت کرنے والے دوکاندارکوجرمانہ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کاگھیراتنگ کیاجائے گا۔ کسی صورت کوئی معافی نہیں ملے گی۔عوام کوریلیف دیناہم سب کی ذمہ داری ہے ۔اے سی محمدعاطف جالب نے کہاکہ عوام کسی بھی واقعے کو بھر وقت رپوٹ کریں انتظامیہ بلا تفریق کاروئی عمل میں لاے گی ۔جو لوگ غیر میعاری اور زائد المیاد اشیا ء اور مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں اُن کے خلاف سخت کاروئی کی جائے گی۔جس پردرخواست گزارشہری نے اسسٹنٹ کمشنر کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے تمام گران فرووں کے خلاف سخت قانونی کاروئی کا مطالبہ کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں