611

آغاخان ایجنسی فارہابیٹاٹ ریشن آڑیان کے مومقام پر دریائے یارخون کے زمینی کٹاؤ کی روک تھام کیلئے حفاظتی پشتے اور بندتعمیر کرکے لوگوں کے مکانات اورزراعی زمینات محفوظ کرلی/عمائدین ریشن

چترال (ڈیلی چترال نیوز) (ر)ہیڈماسٹرمحمدمرادیبگ ،ریٹائرڈ صوبیدارمیجرمیربہادرخان ،سابق وی سی ناظم شہزادہ منیر،میرگل اوراہلیاں راغین ،اڑیاں ریشن نے آغاخان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ کے ذمہ داران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ آکاہ مشکل کی گھڑی میں ریشن کے متاثرین کے مکانات اورزرعی زمینات دریائے یارخون سے بچانے کے لئےبروقت کاروائی کرتے ہوئے حفاظتی بندتعمیرکئے گئے ہیں جوقابل ستائش ہیں۔انہوں نے کہاکہ ‌آڑیان ریشن کے مقام پردریائے یارخون کے زمینی کٹاؤ کی روک تھام کیلئے حفاظتی پشتے اور بندتعمیر کرکے لوگوں کے مکانات اورزرعی زمینات محفوظ کرلی ۔ آغاخان ایجنسی فار ہا بیٹاٹ کے مضبوط انفراسٹر کچر کی تعمیر اور ماحولیاتی تبدیلوں کے ا ثرا ت کو کم کرنے والے پروگرامز نے پہلے ہی علاقے میں کافی تبدیلی لائی ہے۔ اورہم اس شراکت داری کے زریعے مستقبل میں بڑے اثرات کی تواقع کرتے ہیں۔علاقے کے مکینوں نے تعمیرکردہ حفاظتی بندکے دونوں اطراف مزیدحفاظتی بندتعمیرکرنے کا درمندانہ مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آغاخان ایجنسی فارہابیٹاٹ اپنے محدود وسائل کے باوجود ریشن کے باسیوں کے مکانات اورزرعی زمینات کے کٹاؤ کو روکنے اور زرعی رقبہ بڑھانے میں اہم کردار اداکررہا ہے جوانتہائی قابل تعریف ہے ۔عمائدین ریشن نے متعلقہ ٹھیکہ دارامیراللہ کابھی شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے حفاظتی بندکی تعمیرمیں کوئی سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے کام کے معیارکوانتہائی تسلی بخش کیاہے ۔جس پر اہلیان ریشن ایک بارپھراکاہ کے انجینئرنگ اسٹاف اورمتعلقہ ٹھیکہ دارکونیک دعاوں کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں