293

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال کا علمائے سے ملاقات

چترال(آواز چترال نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے لوئر چترال کے علمائے کرام سے اپنے آفس میں خصوصی ملاقات کی۔علمائے کرام نے صلاح الدین کنڈی کو چترال میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا۔ملاقات میں چترال کے مسائل اور پولیس کے کردار پر طویل مشاورت کی گئی ۔علمائے کرام نے چترال میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ,بھائی چارے اور چترال کے تہذیب وتمدن کے بارے میں ڈی۔پی۔او صلاح الدین کنڈی کو آگاہ کیا۔ پولیس کی جانب سے چترال میں منشیات کے خلاف جاری جدوجہد کو سراہا گیا اور مزید موثر بنانے کا مشورہ دیا۔ڈی۔پی۔او نے علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ آئیندہ بھی چترال میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے علمائے کرام سے اپیل کہ وہ منشیات اور لوگوں کے آپس میں تنازعات کے حل, مظلوموں کی داد راسی اور معاشرتی اصلاح کے لئے پولیس کے شانہ بشانہ کردار ادا کریں۔وفد میں شامل علمائے کرام نے اس امر کی تائید کی کہ پولیس اور علماء کا مقصد ایک ہی ہے کہ پرامن اور اصلاحی و فلاحی معاشرہ تشکیل دیا جائے لہذا وہ اس نیک مقصد میں پولیس کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں