102

حالیہ شدید برفباری کےنقصانات کی اسسمنٹ کیلئے دیے گئے وقت میں توسیع کی جائے عوامی مطالبہ

چترال (نمایندہ ) چترال کے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ، چیرمین این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے سے اپیل کی ہے ۔ کہ حالیہ شدید برفباری کےنقصانات کی اسسمنٹ کیلئے دیے گئے وقت میں توسیع کی جائے ۔ تاکہ صحیح معنوں میں لوگوں کے نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ انتظامیہ چترال کی طرف سے مختلف اداروں کے آفیسران پر مشتمل جو اسسمنٹ کمیٹی بنائی گئی ہے۔ اس کو اتنا وقت تو دینا چاہئیے تھا ۔ کہ وہ لوگوں کے نقصانات کا جائزہ لےسکیں ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر صرف فارمیلیٹی کے طور پر چترال ٹاون کے دو یو سیز کی نامکمل اسسمنٹ کی گئی ۔ اور چترال کے دیگر یوسیز کے نقصانات کو بالکل نظر انداز کیا گیا ۔ جبکہ یوسی ایون اور کالاش ویلیز ،دروش ،ارندو، شیشی کوہ،گولین اور گرم چشمہ سمیت کئی علاقوں میں مکانات کو نقصان پہنچے ہیں ۔ لیکن ان علاقوں میں جا کر اسسمنٹ کی ضرورت ہی محسوس نہ کی گئی ۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے ۔ کہ وزیر اعظم نے اپنے دورہ پشاور کے دوران متاثرین کی مدد کیلئے جو احکامات دیے تھے ۔اس کو سرے سے پس پشت ڈال دیا گیا ہے ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ صرف ٹاون ائریا کے دو وی سیز کے علاوہ کہیں بھی نقصانات کا جائزہ نہیں لیاگیا ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے پر زور مطالبہ کیا ۔کہ چترال میں برفباری سے متاثر ہونے والے مکانات کی صحیح معنوں میں اسسمنٹ کی جائے۔ اور متاثرین کو ان کے نقصانات کے مطابق معاوضہ و مدد فراہم کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں