139

ڈپٹی کمشنر چترال محمد عمران خان نے چترال بازار میں سبزی فروشوں ، قصابوں اور اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے والوں کی دکانوں پر چھاپہ

چترال (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر چترال محمد عمران خان نے منگل کےروز چترال بازار میں سبزی فروشوں ، قصابوں اور اشیاء خوردو نوش فروخت کرنے والوں کی دکانوں پر چھاپہ مارا ۔ اور تمام افراد کو سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار اپنے دکانوں میں سرکاری نرخنامہ روزانہ کی بنیاد پر آویزان کریں ۔ اگر کسی دکان میں نرخنامہ آویزان نہیں پایا گیا ۔ تو اس کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے چترال بازار میں قائم شکایات ڈسک کا بھی معائنہ کیا ۔ اور متعلقہ اسٹاف کو ہدایت کی ۔ کہ عوام سے اشیاء خوردونوش کی زیادہ قیمت حاصل کرنے والوں کے بارے میں شکایات درج کرنے میں رعایت نہ برتی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی طر ف سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے سخت احکامات ہیں ۔ تاکہ ماہ رمضان میں غریب لوگوں کو ریلیف مل سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان اس مہینے ہر ایک کو اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے ۔ اور اسلامی احکامات کے مطابق کاروبار کرنے والے تاجر کا اللہ پاک کے سامنے بہت بڑامقام ہے ۔ اس لئے تاجروں کو چاہئیے کہ وہاسلامی احکامات کو بھی پیش نظر ناجائز منافع خوری سے بچنےکی کوشش کرنی چاہئیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں