152

آغوش الخدمت سنٹرچترال میں باہمت یتیم بچوں کے اعزاز میں افطارڈنرکااہتمام کیاگیا۔جہاں 50بچے رہائش پذیرہیں

چترال (ڈیلی چترال نیوز)آغوش الخدمت سنٹرچترال میں باہمت یتیم بچوں کے اعزاز میں افطارڈنرکااہتمام کیاگیا۔جہاں 50بچے رہائش پذیرہیں ۔آغوش سنٹرچترال میں بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم،صحت کی سہولتیں،کھیل کود کے مواقع،معیاری کھانا اور گھر جیسی رہائش دستیاب ہے۔رہائش،تعلیم وخوارک سمیت انہیں تمام سہولتیں مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ افطاری کاوقت قریب آتے ہی چندبچے افطاری کی تیاری میں مصروف ہیں اوراکثربچے پکوڑے،سموسے،فروٹ دیگرافطاری کے سامان کوپلیٹوں میں سجاتے ہوئے روزہ کھولنے کے لیے اذان کا انتظار کرتے ہیں۔انچار چ آ غو ش سنٹرچترال قاری فدا احمدنے بتایاکہ ایسے بچے آغوش سنٹر میں آنے کے اہل ہیں جن کے والد حیات نہ ہوں اور اس کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ باپ کے سائے سے محروم بچوں کو ایک تربیت گاہ مہیا ہوسکے اور وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔آغوش سنٹرچترال سنٹرچترال میں زیرتعلیم بچوں کاکہناہے کہ ہم تمام دوست یہاں خوش ہیں اس سنٹرمیں لائبریری، کمپیوٹر لیب سمیت ہر قسم کے کھیلوں کی سہولیات بھی موجود ہیں جبکہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم و تربیت بھی ہمیں دی جاتی ہیں ہم بڑے ہوملک وقوم کےترقی میں کرداراداکریں گے۔افطاری پارٹی میں آغوش سنٹرکے بچوں کے علاوہ جماعت اسلامی کے جنر ل سیکرٹری وجہہ الدین ،لیکچررڈگری کالج چترال محمدآصف ،گل حمادفاروقی ،جے کے علی ،ذکا،نورالھدایفتالی،جے کے اشرف،محمدعلی جعفر، عرفان عزیز،فتح اللہ ،اشتیاق چترالی ،کلیم اللہ اوردوسرے موجودتھے۔مقریریں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ باب کی شفقت سے اور سائے سے محروم ان بچوں کی دیکھ بھا ل کرنا پورے مسلم معاشرے کی ذمہ داری ہے،کیونکہ یتیموں کی کفالت سنت رسول ؐہے۔ہم ایک بچے کی کفالت کی ذمہ داری نبھائیں تو ملک میں کوئی بچہ محرومیوں کا شکار نہ ہو ۔انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ مخیر حضرات اللہ کی راہ میں دل کھول کر لٹا رہے ہیں،آغوش چترال کے یہ یتیم بچے بھی میری اور آپ کی مدد کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں