91

اظہارتعزیت۔۔۔۔شاہ یونس مخلص اورعوام کادردرکھنے والے انسان تھے/سابق ایم پی اے سیدسردارحسین شاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)سابق ممبرصوبائی اسمبلی اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نے موڑکھوزائنی سے تعلق رکھنے والامعروف ماہرتعلیم سابق ڈائریکٹرآغاخان ایجوکیشن سروس چترال شاہ یونسکے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ یونس سادہ لوح، مخلص اور عوام کا درد رکھنے والے انسان تھے،انہوں نے چترال میں جدیدتعلیم کوپھلانے میں نمایاں خدمات کی ہے جوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔سردارحسین شاہ نےاللہ تعالی سے دعاہے کہ مرحوم کے درجات بلند اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور سوگوارخاندان کوصبرجمیل عطاء فرمائے(آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں