118

جشن قاق لشٹ 2024 (جشن قاق لشٹ کمیٹی) کے زیر نگرانی منایا جائیگا ۔محمد حبیب جنرل سکرٹری جشن قاق لشٹ کمیٹی

چیرمین جشن قاق لشٹ کمیٹی شہزادہ سکندرالمک کی صدارت میں جشن قاق لشٹ کمیٹی کا دوسرا اہم اجلاس آج حیدری ہاؤس بونی میں منعقد ہوئی۔جس میں نئے کابینہ کے ارکان سمیت مختلف کھیلوں کے کنوینرز اور دیگر جشن قاق سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جنرل سکرٹری جشن قاق لشٹ محمد حبیب استاذ پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طویل مشاورت اور سوچ بچار کے بعد جشن قاق لشٹ 2024 کو دلچسپ اور شاندار بنانے کے مختلف تجاویز پیش کیے گئے ان تجاویز کی روشنی میں ذیل فیصلے کیے گیے ۔جشن قاق لشٹ 2024 منانے کی متوقع تاریخ 18 اپریل 2024 تا 21 اپریل 2024 ہوگا۔ موسمی صورت حال کے پیش نظر تاریخ میں تبدیلی ہوسکتی۔ چیرمین جشن قاق لشٹ شہزادہ سکندرالمک نے کہا کہ اس سال جشن قاق لشٹ پروقار طریقے سے منایا جائیگا ۔ تمام سرگرمیاں اور مالیاتی معاملات جشن قاق لشٹ کمیٹی کے نگرانی میں ہونگے۔اجلاس میں تمام کنوینرز کو ان کی زمہ داریاں سونپی گئی۔تاکہ تمام کھیلوں کے زمہ دراں اپنے ساتھ کمیٹی تشکیل دیکر اپنی اپنی زمہ داریاں ادا کریں گے۔اجلاس میں یہ طے پایا کہ مختلف کھیلوں کے مقابلے کے لیے ٹیم کم ازکم ہو تاکہ جشن کے تمام سرگرمیاں بروقت مکمل ہو سکے۔محدود وسائل کی بنا اس سال جشن قاق لشٹ کو اپر چترال کی حد تک محدود رکھا گیا ہے۔اخر میں جشن قاق لشٹ کمیٹی امید ظاہر کی کہ اس سال جشن کو کامیاب بنانے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بھر پور تعاون فرمائینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں