460

لواری ٹنل ٹریفک کے لئےروزانہ 12 گھنٹے کھلا رہے گا، پرانا شیڈول بحال ہر تین گھنٹے کے بعد دو گھنٹے کا وقفہ ہوگا اور ٹریفک بند رہے گی

چترال (چ،پ) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی طرف سے لواری ٹنل سے سفر کا نیا ایس او پی جاری کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کی طرف سے جاری کردہ شیڈول یا ایس او پی کے مطابق لواری ٹنل عام ٹریفک کیلئے روزانہ 12گھنٹے کھلا رہے گا۔ٹریفک کے لئے ٹنل کے اوقات روزانہ صبح 4 بجے سے 7 بجے تک، 9 بجے سے 12 بجے تک، 2 بجے سے 5 بجے تک اور رات 7 بجے سے 10 بجے تک مقرر کی گئی ۔ ہرتین گھنٹے سفر کے لئے دو گھنٹے کا وقفہ ہوگا اور ٹنل سفر کے لئے بند کا جائےگا ۔ایس او پیز کے مطابق روزانہ رات 10 بجے سے صبح 4 بجے تک چھ گھنٹے ٹنل مکمل بند رہے گا۔
اس حوالے سے ذرائع نے چترال پوسٹ کو بتایا کہ یہ ایس او پیز 2017میں مرتب کئے گئے تھے اور پچھلے سال تک اس پر عملدرآمد ہورہا تھا ۔ اب دوبارہ اسے اسی شیڈول کے مطابق ٹریفک چلے گی۔ ذرائع کا کہناہے کہ چونکہ ٹنل ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہے اور اس میں لائٹنگ اور ایگزاسٹ وغیرہ کا کام ہونا ہے اس لئے ٹنل میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے یہ ایس او پیز 2017 میں مرتب کئے گئے تھے۔ اس ضمن میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے دورہ چترال کے دوران نوٹس بھی لیا تھا جسکے بعد اس حوالے سے سپریم کورٹ کے ہدایات بھی موجود بتائے جارہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں