124

سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان نے شبقدر چارسدہ میں مرحوم صحافی گل حماد فاروقی کے گھر گئےاور ان کے اہل خاندان سے تعزیت

چترال (نامہ نگار) سابق تحصیل ناظم اور چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر سرتاج احمد خان نے شبقدر چارسدہ میں مرحوم صحافی گل حماد فاروقی کے گھر گئےاور ان کے اہل خاندان سے تعزیت کی اور مرحوم کے روح کو ایصال ثواب کے لئے دعا کی ۔ انہوں نے مرحوم صحافی کے اہل خاندان کو یقین دلایا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہے اور مرحوم کے بچوں کی کفالت اور تعلیم میں وہ بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ ان کے چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد قذافی ، ممتاز کاروباری شخصیت نصیراللہ خان اور ڈرائیورز یونین کے سینیئر نائب صدر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں