281

مظفر سید ایڈوکیٹ نے دیر پائیں میں پہاڑی جنگلات کی آگ بجھانے کی نگرانی کی 

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)دیر پائیں میں وادی تالاش کی شمشی خان اوترگمبت پہاڑیوں پرو اقع جنگلات میں لگنے والی آگ پر تین روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا ہے خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفرسید ایڈو کیٹ نے آگ بجھانے اور ریسکیو کاروائی کے عمل کی بذات خو د نگرانی کی جنگلات کے وسیع رقبے میں پھیلی آگ پر پا ک آرمی ،دیر لیویز ،پو لیس، بوا ئیز سکاؤٹس، سو ل ڈیفنس اور محکمہ جنگلات و ماحولیات کے اہلکاروں اور سینکڑوں کی تعداد میں مقامی نوجوانوں کی کو ششوں سے قابو پایا گیا صو با ئی وزیر خزانہ نے متعلقہ اعلیٰ حکام کے ہمراہ علاقہ کا ہنگامی دورہ کر کے تمام صورت کی خود نگرانی کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عر فان اللہ خا ن وزیر، سیکر ٹری ماحولیات سیدنظر حسین شاہ، کنزرویٹر فارسٹ شیر نواز ،ڈی ایف او محمد فاروق، تحصیل نا ظم ر یا ض محمد اور اسسٹنٹ کمشنر محمد ایاز بھی موجود تھے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈو کیٹ نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات میں آگ لگنے کے واقعے کی حساسیت کا صو با ئی حکومت کو احساس تھا کیونکہ جنگلات ہمارا قو می اثاثہ ہے جس کو بچانے کیلئے تمام دستیاب وسا ئل بر و ئے کار لا ئے جائینگے انہو ں نے آگ پر قابو پا نے کیلئے کامیاب کوششوں پر مقامی لوگوں اور سر کا ری سول و آرمی حکام کے کردار کو سراہا ڈی ایف او محمد فاروق نے بتایا کہ نامعلوم و جو ہات کی بنا ء پر لگنے والی آگ سے 60ایکڑ پر محیط جنگلات میں جھاڑیوں اور چھوٹے پودوں کو نقصان پہنچا تا ہم بروقت کاروائی کے نتیجے میں خوش قسمتی سے چیڑ،شاہ بلوط اور دوسرے انواع و اقسام کے قیمتی درختوں کا ضیاع نہیں ہوا انہوں نے یقین دلایا کہ واقعے میں ملوث اعناصر کے خلا ف سخت ترین تادیبی کا راوائی کی جا ئیگی ۔
<><><><><><><>
مظفر سید ایڈوکیٹ کا ڈیرہ حادثے پر اظہار تعزیت
خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب ٹریفک کے المناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے جس میں مسافر گاڑی پہاڑسے نیچے کھائی میں گرنے کے سبب درجنوں افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی نیز متاثرہ خانداندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
<><><><><><><>

عبدالقادر یوسفزئی کی والدہ کی رسم قل آج ہوگی
محکمہ صحت کے عبدالقادر یوسفزئی کی والدہ مرحومہ کی رسم قل آج جمعرات کی سہ پہر بعد از نماز عصرپبلک ہیلتھ سکول کالونی نشتر آباد میں ادا کی جائے گی سوگواران ذولفقار علی شاہ (فاٹا سیکرٹریٹ)،فضل قادر (پی ایچ ایس اے)، نعمان قادر (ڈی جی ہیلتھ آفس) اور عبداللہ شاہ نے دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی ہے۔
<><><><><><><>

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں