184

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مردم شماری ہے اور اس کے بغیر صحت و تعلیم سے متعلق درست ڈیٹا حاصل کرنا ممکن نہیں، شہری پالیسی بنانے اور کچی آبادیوں کا مسئلہ حل کرنے کی اشد ضرورت ہے جب کہ بلدیاتی نظام نہ ہونے سے بھی اہداف کے حصول میں مشکلات تھیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں سیکیورٹی نہیں ہوگی تو بچے اسکول نہیں جائیں گے، فاٹا، شمالی وزیرستان اور جنوبی پنجاب جیسے علاقوں میں پولیو کیسز زیادہ ہیں جب کہ  آئندہ آنے والی حکومت بھی ہماری ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں