ضلع ناظم چترال کی کوششوں سے حکومت جاپان کی طرف سے چترال میں تین اسٹیل جیپ ایبل پلوں کی تعمیر کی منظوری
ایڈیٹر انچیف
چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ کی کوششوں سے حکومت جاپان کی طرف سے چترال میں تین اسٹیل جیپ ایبل پلوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے جوکہ اورغوچ، گانکورینی سنگور اور نشکو کے مقامات پر تعمیر ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضلع ناظم نے کہا ہے کہ ان مقامات پر پلوں کی شدید ضرورت تھی جوکہ حکومتی وسائل سے فی الحال ممکن نہیں تھا ۔ انہوں نے حکومت جاپان اور خیبر پختونخوا کے مشیر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اکبر ایوب خان کا شکریہ ادا کیاہے۔