بونی ( جمشید احمد)آ غا خان رورل سپورٹ پروگرام چترال پراجیکٹ MYHP WASH COMPONANT)) کے زیر اہتمام ایک روزہ Behavior Change Communication Compaign (BCC) کے موضوع پر ایک روزہ پروگرام ولیج کونسل ریشن میں منعقد ہوا پروگرام کی صدارت معروف شخصیت حاجی بلبل امان نے کی جبکہ مہمان خصوصی ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم تھے پروگرام میںلوکل گورنمنٹ کے نمایندہ گان ،عمائیدیں علاقہ واش کمیٹی کے ممبران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شر کت کی پروگرام کا مقصد اس ایریا میں لوگوں میں صحت اور صفائی اور صاف پانی کے متعلق شعور کو اُجاگر کر نا تھا ۔ پروگرام کا آغاز ایک آگاہی واک( Cleanliness walk) سے کیا گیا واک ریشن گول سے شروع ہو کر مختلف دیہات سے ہوتے ہوئے پولو گراونڈ پہنچا جہاں مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ پروگرامات کا اہتمام کیا گیا تھا اے کے آر ایس پی WASH))