چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے کہا ہے کہ بدھ کے روز صوبائی اسمبلی کی انرجی اینڈ پاؤر کے بارے میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کے بعد ریشن بجلی گھر کی بحالی کے کام پر اپریل کے مہینے سے کام شروع ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہا جس کی ٹینڈرنگ کے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں جس کے کام کا ٹھیکہ جرمن کمپنی جی ٹی زیڈ کو ہی دیا گیا ہے جو کہ اسے جدید خطوط پر بحال کرے گا جس سے اس کی پیدواری گنجائش پہلے سے کہیں بڑھ جائے گی۔ چترال کے میڈیا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بدھ کے روز اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس قربان علی خان کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سید جعفر شاہ اور اس (سید سردار حسین ) کے علاوہ سیکرٹری