چترال ( محکم الدین) پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت اور ایم پی اے چترال بی بی فوزیہ نے کہا ہے ۔ کہ پاکستان تحریک انصاف اداروں کے استحکام پر یقین رکھتی ہے ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ موجودہ صوبائی حکومت نے تعلیم اور صحت کے اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے غیر معمولی اصلاحات کی ہیں ۔ جن کا اعتراف تحریک انصاف کے مخالفین بھی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دروش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آٹھ کروڑ دو لاکھ روپے کی لاگت سے نئے پورشن کے سنگ بنیاد کے افتتاح کے موقع پر ایک پُر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صدر تحریک انصاف عبداللطیف ، اسسٹنٹ کمشنر دروش یوسف علی ، رہنما پی ٹی آئی حاجی سلطان محمد ، ڈی ایچ او ڈاکٹر اسرار اللہ ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر یعقوب ، سابق چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل خورشید علی خان ، علماء عمائدین علاقہ اور تحریک انصاف کے کارکناں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا ۔