چترال ( محکم الدین ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کی زیر نگرانی ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے مابین مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے انڈر 23کے کھلاڑی بڑی تعداد میں گذشتہ روز سوات پہنچ گئے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چترال عبدالرحمت اُن کی قیادت کر رہے ہیں ، جبکہ صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسو سی ایشن چترال شمشیر ولی خان بھی اُن کے ہمراہ ہیں ۔ فٹ بال ، والی بال ، ٹیبل ٹینس ، رسہ کشی ، بٹمنٹن ، میراتھن اور جمناسٹک کے مقابلوں کیلئے مجموعی طور پر 72کھلاڑی چترال سے شرکت کریں گے ۔ اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ چترال سے سوات روانگی کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور