چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) سابق کو آرڈنیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ چترال اقبال حیات نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی چترال کی نئی کابینہ کے نوٹفکیشن کو ایم پی اے سلیم خان کی ایک بڑی سازش قرار دیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ سلیم خان سابق ایم این اے و ضلع ناظم چترال شہزادہ محی الدین کے ساتھ نمک حلالی کرتے ہوئے اُن کے فرزندوں کے لئے سیاسی میدان صاف کر رہاہے ۔ تاکہ شہزادہ محی الدین نے نائب ناظم ضلع کونسل چترال منتخب کرکے اُن پر جو احسان کیا تھا، اُس قرض کو چکا کر پندرہ سالوں سے اپنے کندھوں پر پڑے بوجھ کو ہلکا کر سکے ۔ چترال پریس کلب میں انہوں نے کہا ۔ کہ اس بات کا خدشہ میں نے صوبائی ارگنائزنگ کمیٹی کی چترال آمدکے موقع پر کیا تھا ۔ کہ زیادہ تر پارٹی کارکنوں کو کمیٹی کے آنے کے بارے میں اطلاع ہی نہیں دی گئی تھی ۔ اُس وقت ہی یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں تھا ۔ کہ سازش اندر سے پک رہی ہے ۔ جو کہ اب حقیقت بن کر سامنے آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تنظیم نو کا پورا گیم صرف شاہ مراد بیگ کو اطلاعات کے عہدے سے ہٹانے کیلئے کھیلا گیا ۔