چترال (نمائندہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چترال صوفیہ وقار خٹک نے کہا ہے کہ بار اور بینچ ایک دوسرے سے جد ااور الگ نہیں بلکہ ایک بڑی فیملی کی مانند ہیں جن کے مسائل اور چیلنجز ایک جیسے ہیں جن کو مل کرہی حل کیا جاسکتا ہے اور اس تناظر میں وکلاء برادری کو درپیش مسائل کو دور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائے گا اور دستیاب وسائل سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ بار روم میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع چترال میں پہلی مرتبہ آفیشل ویب سائٹ (www.districtcourts.gov.pk)لانچ کیا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری سے متعلق مکمل معلومات فراہم ہوں گے جس سے وکلاء برادری کو کئی سہولیات بہم پہنچ جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ویب سائٹ میں ججوں کی چھٹی پر چلے جانے کی اطلاع سے وکیل اور موکل دونوں عدالت آنے کی زحمت سے بچ جائیں گے جبکہ وکلاء حضرات کو صرف ان مقدموں کی تیاریوں