Site icon Daily Chitral

چترال کے ایک اور بہادر سپوت تاج محمد نے مادر وطن کیلئے جان قربان کردی ۔کرنل نظام الدین شاہ

 ترال(نمائندہ ) سپاہی تاج محمد جو کہ9این ایل آئی رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھےImage may contain: 7 people, people standing, crowd, tree and outdoorدوران ڈیوٹی اپریشن ایریا سوات میں جام شہادت نوش کی۔شہید کی میت پاکستان آرمی کے MI-17ہیلی کاپٹر کے ذریعے مقامی گاؤں رامان لاسپور پہنچائی گئیجہاں اُن کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔نماز جنازے میں کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ،چترال سکاؤٹس کے آفیسر،جوان اور علاقے کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شہید سپاہی تاج محمد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا گیا۔کرنل نظام الدین شاہ نے موقع پر شہید کی قربانی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کی شہادت کو قبول فرمائیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے آرمی ،چترال سکاؤٹس اور دوسرے لاء ان فورس(لیویز )کے طرف سے نذرانہ رائیگان نہیں جائیگا اور یہ شہادت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے اور جس خندہ پیشانی سے فورسیز نے1947سے لیکر آج تک ملک اور قوم کے لئے خدمات سرانجام دئیے ہیں اس پر میں پورے چترال کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مجھے یقین کہ آپ اس ولولے ،جذبے اور محبت کے ساتھ اس ملک اور قوم کی خدمت کرتے رہینگے اور پاکستان آرمی اورچترال سکاؤٹس ہمیشہ آپ کے ساتھ ہےاور کبھی بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ واپسی پر پاک آرمی کے MI-17ہیلی کاپٹر میں مریضوں کو پشاور لے جایاگا جس میں مرد وخواتین اور بچے شامل تھے۔

Exit mobile version