چترال (نمائندہ )چترال میں ترقی کے تمام شعبوں میں یکساں ترقی کے عمل کو یقینی بنانے اور غربت میں کمی لانے کے لئے چترال گروتھ اسٹریٹیجی کو آخری شکل دینے کے سلسلے میں جمعہ کے روز فرانس، ناروے اور بوسنیا کے سفیروں نے چترال کا دورہ کرکےڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے سربراہ ضلع ناظم مغفرت شاہ سے ملاقات کی ۔ اجلاس میں فرانس کے سفیر مارٹین ڈورینس، ناروے کے سفیر ٹورنیڈریبو اور بوسنیا کے سفیرنیڈیم میکریویس کے علاوہ آغا خان فاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو افیسر اختر اقبال بھی موجود تھے۔ اجلاس کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع ناظم نے کہاکہ گزشتہ جنوری میں اسلام آباد میں منعقدہ ڈونرز کانفرنس اور اس کے بعد چترال میں پی پی اے ایف کی اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ چترال گروتھ اسٹریٹیجی کو ٹھوس شکل دینے کی کوششوں کے تسلسل میں مختلف امور اور پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کی جغرافیائی وسعت اور پسماندگی کے پیش نظر ایک ہمہ گیر نوعیت کا مربوط ترقیاتی پروگرام کی ضرورت و اہمیت کے پیش نظر چترال