چترال(ڈیلی چترال نیوز) چترال میں مسیحی برادری کے ایسٹرکے موقع پرگاڈچرچ چترال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی چترال سکاوٹس کے میجرشامیراورمیجرتوصیف انجم تھے ۔اس موقع پرانہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج ایسٹرکا تہوار منا رہی ہے چترال کے مسیحی براردی کوایسٹرکی مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال سکاوٹس مسیحی برادری کے مجبوری کومدنظررکھتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں چترال میں کرایے کے مکان بہت ہائی ریٹ پرملتے ہیں جوکہ عام لوگوں کے وسط سے باہراس لئے ان