چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال کے سب ڈویژن مستوج میں کاغ لشٹ کے مقام پر چار روزہ جشن کا غ لشٹ شروع ہو گیا جس میں ضلع بھر سے کھیلوں اور تفریح کے شائقین ہزاروں کی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں جس کا انتظام ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کررہی ہے ۔ جشن کا باقاعدہ افتتاح ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے کی ۔ جشن میں پولو، کرکٹ ، فٹ بال اور ولی بال کے علاوہ چترال کے روایتی کھیلوں رسہ کشی، نشانہ بازی، بوڈی دک اور پہلوانی کے مقابلے شامل ہوں گے جن میں شائقین انتہائی دلچسپی کا مظاہر ہ