چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال میں گزشتہ جمعہ کو شاہی مسجد میں رونما ہونے والے واقعہ کے سلسلے میں جلسہ جلوس میں شرکت کرنے والوں کی گرفتار ی سے حالات کا جائزہ لینے کے لئے ایک آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد نے کی جبکہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں قاری عبدالرحمن (جے یو آئی)، حاجی عید الحسین (اے این پی)، محمد کوثر ایڈوکیٹ (مسلم لیگ۔ن)،صدیق احمد (اے پی ایم ایل) ، عبدالمجید (پی ٹی آئی)، محمد حکیم ایڈوکیٹ ( پی پی پی) اور دوسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک متفقہ قرار داد میں کہا گیا کہ شاہی مسجد واقعے پر چترال کے غیور