چترال ( محکم الدین ) ہدیتہ الہادی پاکستان چترال کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس میں عوام کو خبردار کیا گیا ہے ۔ کہ پاکستان دُشمن عناصر ملکی استحکام کو نقصان پہنچانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں ۔ جس میں ملک میں فسادت کی آگ بھڑکانے کیلئے شعائر اسلام کی توہین و توہین رسالت کے واقعات کے ارتکاب میں لوگوں کو استعمال کرنا شامل ہیں ۔ اس لئے پاکستانی خصوصا چترالی عوام ہوشیار رہیں ۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز چترال کے لان میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہدیتہ الہادی پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو پیر سید ہارون گیلانی نے کہا ۔ کہ پاکستان کے مسائل اُس وقت سے شروع ہوئے ۔ جب ہم نے پاکستان سے اپنے حق کا تقاضاکرنا شروع کیا ۔ ہم نے پاکستان کو خود سے علیحدہ سمجھا ۔ جب کہ ہم اور پاکستان ایک ہیں ۔ ہمارے اپنے گھر جائداداور ہمارے ملک