چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکر م نے کہا ہے کہ چترال کے شہید ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ نے چترال میں اپنی تعیناتی کے دوران عوامی بھلائی کے لئے جو خدمات انجام دی تھی، ان میں چترال کے طلباء وطالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں پیشہ ورانہ کالجوں میں داخلوں کے ٹیسٹوں کے لئے تیارکرنے کے واسطے کوچنگ اینڈ کیرئیر پلاننگ اکیڈیمی کا قیام شامل ہے جس کے لئے ہر سال سینکڑوں والدین اپنے بچوں کو لاکھوں روپے کے خرچے برداشت کرکے پشاور بھیجتے تھے۔ گورنمنٹ ہائی سکول چترال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسامہ احمد وڑائچ شہید ایک وژنری افسر تھے جس نے چترال کے غریب عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر کوچنگ کی سہولت بہم پہنچانے کے لئے ایک تاریخی قدم لیا جسے اب پورے ضلعے میں سراہا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب ہمیں تمام سخت محنت کے ذریعے اپنا مقام آپ پید ا کرنے اور مستقبل کے لئے اپنے آپ کو تیارکرنے کی ضرورت ناگزیر ہوگئی ہے کیونکہ سی پیک کی تکمیل کے بعد بھی اگر