چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)چترال یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائرکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف چترال کی کامیابی عوام کی بھر پور تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے جو کہ بنیادی اسٹیک ہولڈر ہیں جن کی اخلاقی، سیاسی، معاشرتی سپورٹ کی ہردم اورہر مرحلے میں ضرورت رہے گی اور اس موقع پر سیاسی وابستگیوں کی بنیاد پر سوچ کو پروان چڑہانا یونیورسٹی کے لئے نہایت نقصان دہ ثابت ہوگا جوکہ ترقی کی راہ میں سب سے بڑا رکاوٹ بنے گا۔ پیر کے روز چترال پریس کلب کے ‘مہراکہ’پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یونیورسٹی آف چترال کی قیام کے حوالے سے لئے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ایک ماہ پہلے اپنی تعیناتی کے بعد سے اب تک انہوں نے پراجیکٹ کی پی ۔سی ون کی تیاری سے لے کر ان تمام امور کی کاغذی کاروائی بھی مکمل کرکے رکھ دی ہے جن کی چھ ماہ بعد ضرورت ہوگی اور یہ بات باعث مسرت ہے کہ صوبائی حکومت نے 314میلین روپے ریلیز کردی ہے جس سے ابتدائی کام شروع کردئیے گئے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت تقریباً تین ارب روپے آنے والے بجٹ میں اس پراجیکٹ کے لئے منظور کی ہے ۔ انہوں نے وضاحت کرتے