چترال(رپورٹ شہریار بیگ) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے کہا ہے کہ چترال قدرتی آفات کا شکار اور پہاڑی پسماندہ علاقہ ہونے کے باوجود عوام کے اندر اپنے بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم دلوانے کا جذبہ اور ہمت موجود ہے۔فرنٹیر کور پبلک سکول اینڈ کالج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس حقیقت کو پیش نظر رکھتے ہوئے معیاری درسگاہ قائم کر لی جس میں داخلہ ہر ایک کے دسترس میں ہے۔بہت کم عرصے میں FCPSنے بہت زیادہ ترقی کر لی ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے فرنٹئیر کور پبلک سکول اینڈ کالج میں انٹر سکولز سپورٹس گالا کے اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ FCPSسے فارع ہونے والا طالب علم ملکی سطح پر مقابلہ کرنے کی قوت حاصل کرے گا۔کرنل نظام الدین شاہ نے کہا کہ ہم عنقریب چترال میں آرمی