چترال ( محکم الدین) چترال ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ( سی سی ڈی این ) اور چترال چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری چترال نے مشترکہ طور پر ایک یاد داشت ( M0U) پر دستخط کئے ۔ جس کے تحت وہ ضلع چترال میں کلائمیٹ چینج ، اکنامک گروتھ اور سوشل ڈویلپمنٹ کے شعبوں پر باہمی مشاورت سے کام کریں گے ۔جمعرات کے روز چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں اس حوالے سے ایک پُر وقار تقریب ہوئی ۔ جس میں ضلع ناظم چترال حا جی مغفرت شاہ نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے اتالیق حیدر علی شاہ نے چترال چیمبر آف کامرس اور سرتاج احمد خان نے چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ( سی سی ڈی این ) کی طرف سے یاد داشت پر دستخط کئے ۔ اس موقع پر ضلع نائب ناظم چترال مولانا عبد الشکور ، بزنس کمیونٹی اور لوکل سپورٹ آگنائزیشنزکے نمایندگان مختلف بینکوں کے منیجر زاور سول سوسائٹی کے ایکٹی وسٹ موجود تھے ۔ ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ موجودہ ایم او یو چترال کا بہت اہم ڈاکومنٹ ہے ۔ جو چترال کی تعمیرو ترقی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ میرے لئے انتہائی خوشی کا مقام ہے ۔ کہ بزنس کمیونٹی اور سی سی ڈی این جو انفرادی طور پر چترال کی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ اب ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کیساتھ مل کر کام کریں گے ۔ اور ہمیں یقین ہے کہ