چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال کے تمام چوبیس یونین کونسلوں میں چار روزہ این آئی ڈی مہم شروع ہوگئی جسٍ میں 68ہزار 850کم عمر بچوں کو پولیو قطرے اور وٹامن اے کیپسول کھلائے جائیں گے ۔ جمعہ کے روز ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر نورالاسلام اور یونیسیف پروگرام ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن افیسر ڈاکٹر انعام اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر ارشاد احمد نے ایک ایک بچے کو پولیو قطرے اور وٹامن کیپسول کھلا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نورالاسلام نے کہاکہ این آئی ڈی مہم کو سوفیصد کامیابی سے ہمکنار کرکے سوفیصد ٹارگٹ تک پہنچنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور فیلڈ اسٹاف کی طرف سے معمولی درجے پر کوتاہی کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام اسٹاف کو مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے متعین ڈیوٹی کے علاقوں میں نہ صرف ٹارگٹ تک پہنچنے کی کوشش کریں