چترال (ڈیلی چترال نیوز)سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ پریزنر ایڈ ) SHARP) اور آئی سی ایم سی کے اشتراک سے تحفظ انسانی حقوق اور مہاجرین کے حقوق پرایک روزسمینار مقامی ہوٹل میں منعقدہوا۔جس میں افغان طلباء وطالبات نے کثیرتعدادمیں شرکت کی،سمینارکی مہمان خصوصی ممتازماہرتعلیم اسکالرڈاکٹرعنایت اللہ فیضی تھے۔سمینارسے سیدغیاث الدین گیلانی،ٹیم لیڈرشارپ چترال قاضی سجاد احمدایڈوکیٹ،ناہیدہ سیف ایڈوکیٹ اورکونسکرشارپ چترال عمران دستگیرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغان طلباء وطالبات کوپاکستان میں تعلیم کے میدان میں ہرقسم کی سہولیات فراہم کرناچاہیے معاشرے میں ہرانسان کوتعلیم حاصل کرنے کاحق ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے بنیادی تصور ، انسانی حقوق اور آئین پاکستان ، بین الاقوامی قوانین اور پاکستان میں اْن پر عملدر