چترال ( ڈیلی چترال نیوز) جمعرات کے روز چترال کے ٹاؤن دروش میں منعقد ہ اے این پی کی خواتین کے جلسے کو چترال کی سیاسی تاریخ میں اپنی نوعیت کا سب سے پہلا واقعہ بتایا جاتا ہے جس کا اہتمام اے این پی کی سینئر لیڈر اور ملاکنڈ ڈویژن کی جائنٹ سیکرٹری خدیجہ سردارنے کیا تھا جس نے دن رات کی محنت سے کم وبیش ایک ہزار خواتین کو پارٹی کے پلیٹ فارم میں جمع کرکے یہ ثابت کردیا کہ اس علاقے میں خواتین میں سیاسی قیادت کی کوئی کمی نہیں۔ خواتین کی سیاسی تاریخ میں ضلع کے لیول پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر چترال کے سیاسی حلقوں نے پارٹی کی خاتون قائد خدیجہ سردار کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے