چترال ( محکم الدین ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پہلی مرتبہ چترال میں انوسٹرزکانفرنس کا انعقاد ہوا ۔ جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری معدنیات خیبر پختونخوا ظہیر الاسلام تھے ۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں ممتاز صنعت کار اور ورلڈ چیمبر کے نائب صدر سنیٹر حاجی غلام علی ، سابق صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز حاجی فضل الہی ، چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی سرحد چیمبر آف کامرس ریاض خٹک ، صدر فاٹا چیمبر شعیب خان ، ڈائریکٹر پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز فریداللہ خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید بنگش ، ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سریر الدین اور کو آرڈنیٹر اے آرکے پی سمیڈا فضل حسین ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم موجود تھے ۔ چترال کی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد ، انٹیلکچولز ،سیاسی نمایندگان ، اور مقامی عمائدین نے بڑی تعداد میں اس کانفرنس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر سیکرٹری معدنیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ چترال کا مستقبل بہت تابناک ہے ۔ کیونکہ اس میں چترال کی ترقی کیلئے سوچ بچار کرنے والے افراد موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے پہاڑوں میں بے بہا خزانے چھپے ہوئے ہیں ۔ جن کی دریافت وقت کی ضرورت ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے اس سیکٹر میں اب تک آمدنی نہ ہونے