چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) اپر چترال کی وادی تریچ کے شاگروم گاؤں میں یورپین یونین کی مالی معاونت سے سر حد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) کا تعمیر کردہ 50کلوواٹ مایکرو ہائیڈروپاؤر پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں بجلی کی فراہمی ممکن بناکر ان کی زندگی کو سہل تر بنانے اور معیاری زندگی بلند کرنے پر گاؤں کے باشندوں نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے تاریخی دن قرار دے دیا۔ چترال ٹاسک فورس کے کمانڈنٹ کرنل معین الدین نے ایک خصوصی تقریب میں افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے اور بجلی کا بٹن دباکر بلب روشن کرکے ہائیڈرو پاؤر اسٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی ایم طارق احمد نے کہاکہ یورپین یونین کی مالی معاونت سے پیس پراجیکٹ کے تحت چترال میں بننے والی 25ہائیڈرو پراجیکٹوں میں شاگروم بھی شامل تھا جس پر تقریبا 92لاکھ روپے لاگت آئی جس سے 125گھرانے مستفید ہوں گے اور موسم سرما میں انتہائی سرد اس گاؤں