چترال ( نمائندہ ) ضلع چترال کے قدیم اور معروف دینی ادارہ گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں تکمیل بخاری شریف ، تکمیل حفظ القرآن و دستار بندی کی پر رونق تقریب بروز ہفتہ 31مارچ زیر نگرانی صدر گورنمنٹ دارالعلوم چترالمولانا حفیظ الرحمن منعقد ہوا۔ جس میں ضلع چترال کے نامور علماء کرام کے علاوہ ہر شعبہ سے وابسطہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ اس کے بعد حضور ؐ کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کی گئی۔سٹیج کی ذمہ داری مدرسہ ہذا کے استاد مولانا حیدر زمان کو سونپی گئی تھی اور مہمان خصوصی کیلئے ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ کو مدعو کیا گیا تھا۔صدر گورنمنٹ دارالعلوم چترال مولانا حبیب اللہ نےاپنے خطاب میں مدرسے کی تعارف اور فارغ التحصیل طلباء سے سیر حاصل گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کی نصب محمد ؐ سے ملتی ہے ، علماء کرام حدیث سے محبت کریں گے تو انکو محمد ؐ کی محبت نصیب ہو جائے گی۔ علماء کرام دین اسلام کی ترویج کیلئے محنت کریں اور صبر و شکر کو لازم پکڑیں اس سے اللہ کئی مسائل حل کر دے گا۔ مہمان خصوصی ضلع ناظم حاجی