چترال ( محکم الدین ) ڈپٹی کنٹری دائریکٹر ایکٹیڈ سید محمد آفتاب نے جمعرات کے روز ایون میں سیلابی ملبہ ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کو آرڈنیٹر ایکٹیڈ صادق آمین ، ٹیم لیڈر نور علیم ، انجینئر شاہ حسین اور سوشل آرگنائزر شفیق کے علاوہ مقامی لوگ بہت بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ علاقے کے معزز شخصیت خیر الاعظم نے متاثرین کی نمایندگی کرتے ہو ئے سیلاب کی وجہ سے بننے والے ڈیم سے پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں کنٹری ڈائریکٹر کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اور کہا۔کہ ملبہ ہٹانے کے سلسلے میں اس سے قبل بھی کام ہوئے تھے ۔ تاہم ایکٹیڈ کی طرف سے کیا جانے والا کام قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ کام کے حوالے سے جو ڈیزائن ابتدا میں دیاگیا تھا ۔ اُس پر سو فیصد عمل کیا گیا ہے۔ اور ملبے کوتین سے چار ہزارفٹ کے فاصلے پر دریا کے کناروں کے ساتھ ساتھ ڈمپ کیا گیا ہے ۔ جس سے دریاء کا رُخ موڑنے میں مدد ملی ہے ۔ مقامی لوگوں نے ایکٹیڈ کے کام پر اطمینان کا