چترال ( محکم الدین ) پاکستان زندہ باد موومنٹ کے زیر اہتمام چترال پولو گراؤنڈ میں جمعہ کے روز جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جس میں مختلف سیاسی قائدین ، بلدیاتی نمایندگان اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے کہا ۔ کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آنے والا پہلامسلم ملک ہے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ یہاں اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ ہموار نہیں کی گئی ۔ اور اسلام سے روگردانی کی وجہ سے آج ہماری عبادت گاہیں ، تعلیمی ادارے ،ہسپتال سے لے کر گھر تک محفوظ نہیں ہیں ۔ دشمنان پاکستان مختلف طریقوں سے اسے کمزور کرنے اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ جس سے ہمیں آگاہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جب تک یہاں جمہوری اقدار کا تحفظ نہیں ہو گا ۔ یہ ملک ترقی نہیں کر سکتی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ بہت افسوس کا مقام ہے ۔ کہ آج پاکستان کا ہر بچہ ڈیڑھ لاکھ روپے قر