چترال ( محکم الدین ) ڈی ای او چترال احسان الحق نے کہا ہے ۔ کہ ہمیں چترال میں کوالٹی ایجوکیشن کیلئے ہر وہ کوشش کرنی چاہیے ۔ جو ہم سے ہو سکتا ہے ۔ ہمیں چاہیے کہ دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے خو داچھے نتائج دینے کی کوشش کریں ۔ تعلیم کا مقصد علم حاصل کرنا ہے ،اس کا مقصد روزگار حاصل کرنا ہر گز نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزانرولمنٹ کمپین ڈے کے موقع پر گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ جس میں محکمہ تعلیم کے جملہ آفیسران ، ڈپٹی دائریکٹر این سی ایچ ڈی سکولوں کے اساتذہ اور طلباء کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ علم کی افادیت مسلمہ ہے ۔ کیونکہ اللہ کے نبی پر اترنے والی وحی کی پہلی آیت اقراء سے شروع ہوتی ہے ۔اسلام میں مذہبی اور عصری علوم دونوں کی اہمیت ہے ۔ اس لئے آج کی تقریب اُن بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانے کی کوشش ہے ۔ جو کسی وجہ سے