چترال ( محکم الدین ) چترال کے مختلف مقامات میں گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ سب سے طویل بارش لٹکوہ میں ہوئی ۔ جس کا دورانیہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہا ۔ مسلسل بارش سے لٹکوہ روڈ کڑاک کے مقام پر پہاڑی ملبہ گرنے کی وجہ سے تین گھنٹے بند رہا ۔ جسے بعد آزان کھول دیا گیا ۔ تاہم روڈ کی بندش کے باعث لٹکوہ کا رابطہ چترال شہر سے منقطع رہا ۔ اور لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ لوٹکوہ پولیس کے مطابق بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ اور بادلوں نے پوری ویلی کو ڈھانپ لیا ہے ۔ اور لوگوں نے دوبارہ سردیوں کا لباس پہننا شروع کردیا ہے ۔ مستوج میں بارش کے ساتھ تیز آندھی رہی ۔ جس سے سردی کی شدت دوبارہ لوٹ آئی۔ لاسپور اور یارخون وادی میں بھی بارش اور بالائی پہاڑوں پر نئی برف پڑی ہے ۔ موڑکہو کے لوگوں نے مسلسل